ٹی وی ویڈیو تصاویرسے متعلق سوالات Listen Download No.
حضرت کی چھپ کر لی گئی تصویر جو انٹرنیٹ پر شائع کی گئی ہے اس پر حضرت کا اظہارناراضگی اور اس کی شدید مذمت 1
مدنی چینل پر حضور تاج الشریعہ کا مؤقف بیان کئے بغیر ہی حضرت کا نام استعمال کیا جارہا ہے اس پر حضور تا ج الشریعہ کا شدید اظہار برہمی اور اس کی شدید مذمت ۔کیا امیردعوت اسلامی مولانہ الیاس قادری صاحب سواد اعظم اہلسنت کے امیر ہیں؟ کیا حضور مفتی اعظم ہندرضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس بات کو پسند فرمایا تھا کہ کوئی جماعت اپنی الگ سے کوئی مخصوص پہچان بنائے اس بات کی وضاحت ۔اگر تصویر ویڈیو ناجائزہے تو علماء کا نفلی حج و عمرہ کرنا کیسے جائز ہوگا؟ کیا ویڈیو اصلاح معاشرہ ہے؟ کیا اس مسئلہ پر جمہور علماء کا اتفاق ہو سکتاہے؟ ان تمام سوالات کے مفصل جوابات 2
ہمارے یہاں معتکف حضرات نے مسجد کی حدود میں خود بھی ٹی وی دیکھا اور دوسرے لوگوں کو بھی ٹی وی دیکھنے کی ترغیب دی ایسے لوگوں کے اعتکاف کا کیا بنا؟ حدود مسجد میں ٹی وی کا استعمال کیساہے؟اس چینل میں عورتیں نہیں آتی کیا عورتیں اسے دیکھ سکتی ہیں؟ 3
کیادوران اعتکاف حدود مسجد میں ٹی وی دیکھنے کی اجازت ہے؟جس میں صرف مذہبی پروگرام ہی دکھائے جاتے ہوں؟ 4
فی زماننا کثیر تعداد میں علماء ڈیجیٹل تصویر اور ویڈیو اور مائک میں نماز کے جواز کا فتویٰ دیتے ہیں ۔کیا اس کو اجماع امت کہا جاسکتا ہے ؟ کیا یہ اجماع امت ہے؟ 5
ٹی وی پر اگر کوئی عالم بات کرتا ہے تو بے شمار لوگ سن لیتے ہیں اگر ٹی وی پر نہ آئیں تو بد عقیدہ آکر کثیر عوام کوگمراہ کر سکتے ہیں کیا اس کے لئے علم ٹی وی پر آسکتے ہیں یا نہیں؟کیا اس مسئلہ پر اجتہاد کیا جاسکتا ہے؟ 6
اپنے پیر و مرشد کی تصویر عقیدتاََ اپنے پاس رکھنا کیسا؟ جبکہ پیر اس کے سخت خلاف ہو کیا اس سے بیعت پر کوئی اثر پڑے گا؟ 7
ایک عالم دین جو ٹی وی اور ویڈیو وغیرہ میں مبتلا ہو جبکہ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ ایسا شخص فاسق ہے اور ایسے امام کے پیچھے نماز گناہ مکروہ تحریمی ہے جو تصویر بنوائے تو جو ممبر و مسجد میں ویڈیو بنوائے اور مسجد میں چلائے اس کا کیا حکم ہے؟ 8
جس جگہ فرش یا دیوار پر جانوروں کی تصاویر ہوں اس جگہ نماز پڑھنا کیسا؟ 9
ناجائز کام کو جائز جاننے والے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ جیسے چین والی گھڑی پہننا ۔ویڈیو بنوانا۔مائک میں نماز وغیرہ 10
کیا میت کی تصویر لینا جائز ہے ؟ کیا اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کو جائز لکھاہے؟ 11
کیا کسی بھی مذہبی ٹی وی چینل کو زکوٰۃ یا فطرہ کی رقم دی جاسکتی ہے ؟کیا کسی بھی ٹی وی چینل پر نشر ہو نے والے پروگرام کو مذہبی کہا جاسکتا ہے؟ 12
ویڈیو کے قائل علماء کے اس اعتراض کہ۔اگر فوٹو ناجائز ہے تو پاسپورٹ بنانا اور نفلی حج و عمرہ کرنا اور تبلیغ دین کے لئے سفر کرنا کیسے صحیح ہےاس اعتراض کا مفصل جواب 13
ایک صاحب یہ کہتے ہیں کارٹون جیسی مخلوق دنیا میں نہیں پائی جاتی اس لئے اس کی تصویر جاندار کے حکم میں نہیں ہے اس سے نہ تو نماز میں فرق پڑتا ہے اور نہ مانع نزول ملائکہ میں یہ شامل ہے۔۔کیا یہ بات شریعت کے مطابق ہے؟ 14
اسلام میں تصویر کشی کی ممانعت کی حدیث شریف میں کیا حکمت بتائی گئی ہے؟ 15
کیا کیو ٹی وی دیکھنا جائز ہے؟ 16
کیا ہاتھ سے بنائی گئی تصویر پر بھی ممانعت کا حکم ہے؟ جبکہ ہاتھ کی بنائی گئی تصویر تو ہو بہو نہیں ہو تی ۔یا صرف کیمرے سے بنائی گئی تصویر پر ممانعت کا حکم ہے؟ 17
حضرت کے وہ مرید جو تصاویر میں مبتلا ہیں ان کے لئے کیا حکم ہے حضرت کا؟ 18
اگر ویڈیو بنوانا حرام ہے تو کیا اس کو دیکھنا بھی حرام ہے؟ 19
میں ویڈیو اور ٹی وی کو جائز نہیں سمجھتا مگر میری اسلامی سی ڈی اور کتابوں کی دکان ہے اگر میں ذکر والی نعتوں یا بیانات و اجتماع کی ویڈیو سی ڈی نہ رکھوں تو دکان نہیں چلتی ۔میرے لئے کیا حکم ہے؟ 20
پچھلے سیشن میں پوچھے گئے تین سوالات کے مفصل جوابات۔پہلا ویڈیو گرافی دوسرا شہداء بدر کی تعداداور تیسرا عورتوں کی نماز کے بارے میں 21
اگر کوئی سنی حافظ یا عالم امام ویڈیو اور تصویر کشی میں مبتلا ہو تو اس کے پیچھے نما ز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ 22
ہمارے یہاں ایک اسلامی چینل پر ایک مولانہ صاحب کی صرف آواز آتی ہے کیا ان کی اقتداء میں نمازاداء کی جاسکتی ہے؟ 23
وہ علماء جو تصویر اور ویڈیو کے خلاف فتویٰ دیتے ہیں مگر وہ جہاں جاتے ہیں مجبوری میں ان کو ویڈیو بناناپڑتی ہے ۔کیا ایسی صورت میں ان کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟ 24
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد کچھ مخصوص علماء کے لئے یہ ضروری قرار دیا گیا ہے کہ پہلے ان کی ویڈیو بنا کر علاقے کے تھانے میں جمع کرائی جاتی ہے کیا ایسی صورت میں ان پر اعتراض کیا جاسکتا ہے؟ 25
مساجد جہاں سکیورٹی کیمرے نصب ہو ں کیا ایسی جگہ نماز اداء کی جاسکتی ہے؟ 26
ویڈیو اور تصاویر کے قائل علماء کی دست بوسی کرنا کیسا؟ 27
نص شرعی کسے کہتے ہیں ؟ کیا تصویر کی حرمت نص شرعی سے ثابت ہے؟ 28
نص شرعی کے مطابق ویڈیو اور تصاویر کا جواز کیوں نہیں مل سکتا ؟ 29
کیا سکیورٹی کیمرہ آپریٹر کی نوکری کرنا جائز ہے؟ 30
آج کے دور میں لوگ تصویر اور ویڈیو کے لئے عقلی اور سائنٹفک دلائل جاننا چاہتے ہیں برائے کرم کچھ رہنمائی فرمائیں 31
کیا انٹرنیٹ اور موبائل فون پر ویڈیو کال کی اجازت ہے؟ 32
امریکہ اور انگلینڈ میں ہر جگہ ٹی وی ہے اور اس سے بچنا مشکل ہے تو کیا وہاں کے رہنے والوں کے لئے ٹی وی دیکھنا جائز ہے؟ 33
اگر ٹی وی ویڈیو نا جائز ہے تو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کیسے جائز ہو گا جبکہ یہ اس سے بدتر ذریعہ ہے گناہ کے کاموں کا؟ 34
ہمارے شہر میں ایک ہی مسجد ہے اور مسجد کے امام صاحب کے گھر میں ٹی وی ہے جب ان سے پو چھا گیاتو کہتے ہیں میں نے خبریں سننے کے لئے رکھا ہےکیا اس امام کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟جمعہ و عیدین کا کیا حکم ہے؟ 35
ٹی وی پر بیان یا دعا کرنا کیسا ہے؟ اہلسنت والجماعت کا اس میں کیا عقیدہ ہے 36
شریعت کن کن کاموں کے لئے تصویر کو جائز قرار دیتی ہے؟ 37
کیاموبائل یا کمپیوٹر میں محفوظ یا اخبار اور کرنسی نوٹ میں موجود تصاویر بھی مانع نزول ملائکہ میں شامل ہیں؟ 38
ہمار ی مسجد کے امام کی شادی میں پردہ کا انتظام نہیں تھا اور تصویر و ویڈیو کشی بھی ہورہی تھی ۔کیا اب انھیں امام برقرار رکھنا درست ہو گا؟ 39
وی سی ڈی اور ٹی وی کو اسلامی تعلیمات کے لئے استعمال کرنے سے متعلق آپ کی کیارائے ہے؟ 40
پودوں کی تصاویر کا کیا حکم ہے؟ جبکہ یہ بھی تو جاندار ہیں 41
فتاویٰ رضویہ میں حضور اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تصویر کی حرمت پر پورا رسالہ لکھااس کے باوجودان کی تصویر جھوٹی یا سچی لوگ اپنے پاس رکھتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ 42
میڈیکل کی کتابوں میں جانداروں کی تصاویر نہ ہوں تو پڑھنا مشکل ہو جاتا ہے کیا ایسی صورت میں ان کتابوں سے پڑھنا درست ہے؟ 43
ایک نعت خواں جو کھلے عام ویڈیو اور فوٹو گرافی میں مبتلا ہو کیا ایسے شخص سے نعت سننے کی اجازت ہے؟اور کیا ایسے پروگرام میں شرکت کرنے کی اجازت ہے ؟ 44
سات سال سے چھوٹے بچوں کو جاندار کی تصاویر والے کپڑے اور کھلونے دینا کیسا؟ 45
کیا چاند کی شہادت ویڈیو کال پر لینا جائز ہے؟ 46
میں بہت سفر کرتا ہوں اور تصاویر کو جائز نہیں سمجھتا مگر مجبوری کی وجہ سے مجھے تصاویر بنوانی پڑتی ہیں ۔۔مجھ پر کیا حکم ہے کیا میں معذور کے حکم میں ہوں؟ 47
تصاویر والے اخبارات کو خریدنا پڑھنا اور مسجد میں رکھنا کیساہے؟ 48
حضرت آپ کے جو خلفاء اور مرید ین ٹی وی پر آتے ہیں ان کے بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ 49
کیا بڑے پیمانے پر ہونے والے کسی دینی اجتماع کی بڑی اسکرین پر لائیو کوریج کرنا جبکہ اس کی ریکاڑڈنگ بلکل نہ ہو رہی ہو؟ 50
اگر کسی کمپنی میں آواز اور چہرے کی ریکاڑڈنگ کی جاتی ہو تو کیا یہ جائز ہے؟ 51
زید نے فرض حج اداء نہیں کیا اور کہتا ہے کہ جب پاسپورٹ پر تصوریر کی پابندی ہے اس وقت تک اس پرحج فرض ہی نہیں۔بکر کہتا ہے کہ حج فرض ہے فرض کرلیا جائے مگر نفلی حج و عمرہ کے لئے تصویر کی اجازت نہیں۔امر کہتا ہے کہ یہ معذوری کی صورت ہے اس حج فرض ہو یا نفلی توڑنا ٹھیک نہیںان تینوں میں سے کس کا قول شریعت کے عین مطابق ہے؟ 52
کیا عورت کا ٹی وی پر یا بنا ٹی وی کے غیر محرم نعت خواں ۔عالم دین یا اپنے مرشدکو دیکھنا جائز ہے؟ 53
کیا ٹی وی کے ذریعہ مرید ہوا جاسکتا ہے؟ 54
گاڑی کی سیٹ پر مختلف جانوروں کی شکل اور ان کی کھال کی شکل کے سیٹ کور ہوتے ہیں ۔کیا ان کا استعمال جائز ہے؟ 55
مجھے ایک پیپر ملا جس میں اولیاء کرام کی تصاویر بنی ہوئی ہیں ۔مجھے ان کو کس طرح ضائع کر نا چاہئے؟ 56
محرم کی سبیل میں جانداروں کی تصاویر بھی آویزاں کی جاتی ہیں ایسی سبیل اور ان سے پانی پینے کا کیا حکم ہے؟ 57
ہمارے مسجد کے امام صاحب کے گھر میں ٹی وی اور ڈش بھی ہے اس میں سب مذہبی و غیرمذہبی پروگرام سب دیکھتے ہیں کیا ان کی اقتداء میں نماز اداء کی جاسکتی ہے؟ 58
میں آپ سے بیعت ہوں میں نے آپ کا دیدار نہیں کیا لوگوں نے مجھے آپ کی تصویر بھی دینا چاہی لیکن میں نے نہیں لی ۔میری استقامت کے لئے دعا فرمائیں 59
کیا موئے مبارک کی تصویر بنا سکتے ہیں ؟ 60
جوعلماء ٹی وی پر آتے ہیں کیا اس سے ان کے عقائد پرفرق پڑتا ہے ؟کیا وہ لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں؟ 61
پیس ٹی وی پر لوگوں کو گمراہ کرنے کی سازش ہو رہی ہے اس کی وضاحت 62